دنیا
11 مارچ ، 2012

16 شہریوں کا قتل، حامد کرزئی نے امریکی فوج سے وضاحت طلب کرلی

 16 شہریوں کا قتل، حامد کرزئی نے امریکی فوج سے وضاحت طلب کرلی

کابل … افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 شہریوں کے قتل پر امریکی فوج سے وضاحت طلب کرلی۔ اپنے ایک بیان میں حامد کرزئی نے کہا ہے کہ قند ھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فائرنگ جان بوجھ کر کی گئی اور شہریوں کی ہلاکت ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ صوبہ قندھار میں ایک امریکی فوجی نے رات گئے گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے کم از کم 16 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ امریکا نے افغان شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :