دنیا
20 جون ، 2013

امریکا نے وعدے پورے کردئیے تومذاکرات ہوسکتے ہیں،ترجمان کرزئی

امریکا نے وعدے پورے کردئیے تومذاکرات ہوسکتے ہیں،ترجمان کرزئی

کابل …افغان صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرامریکا نے کرزئی کیری بات چیت میں کئے گئے وعدے پورے کردئیے توافغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ کابل سے افغان صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کیری نے کرزئی کو طالبان کے جھنڈے اور دفتر پر نصب پلیٹ ہٹانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔افغان حکومت کی حمایت کے لیے امریکا باضابطہ خط جاری کریگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط ماننے کے بعدطالبان سے مذاکرات میں شمولیت پر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :