21 جون ، 2013
ماسکو…ہالی وڈ اداکار بریڑ پٹ کی نئی فلم ورلڈ وار زیڈ سے 35 ویں ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح ہالی ود اداکار بریڈ پٹ کی نئی فلم ورلڈ وار زیڈ سے کیا گیا۔ اکیشن سے بھر پور فلم ورلڈ وار زیڈ میں بریڑ پٹ ایک ریٹائرڈ یو این اسنپکٹر کا کرداد ادا کر رہیں ہیں جو انسانوں کو زومبیز کی چنگل سے بچانے کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیتا ہے۔ فیسٹول کے آغاز سے پہلے ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی جس میں دنیا بھر سے شریک فلمی ستاروں نے جلوے بکھرے ۔اس موقع پربریڈ پٹ روس کے اپنے پہلے دورے کی وجہ سے دوسرے اداکاروں کی نسبت صحافیوں اور مداحوں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ فلمی میلے کی تقریبات 29 جون تک جاری رہیں گی۔