21 جون ، 2013
کراچی…معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کئی روز سے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق عبد الستار ایدھی گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں اورڈاکٹر ان کا ڈائی لے سسز کر رہے ہیں۔ دوسرے جانب ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ قاضی انور کے مطابق عبدالستار ایدھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عبدالستار ایدھی ہفتے میں تین سے چار بار سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولجی میں اپنا ڈائی لے سسز کرانے آتے ہیں تاہم اس بار اسپتال میں ان کی حالت بگڑ گئی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔