21 جون ، 2013
لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے انتخابات کے دوران قوم سے کیے وعدوں کو پہلے آٹھ دنوں میں ہی بھلادیا ، کشکول توڑنے اور قوم کو آئی ایم ایف کی غلامی سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آتے ہی کشکول پکڑ لیا ،منصورہ لاہورمیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کی خاطر عالمی ادارے کی شرائط پر بجلی پر دی گئی سب سڈی بھی ختم کر دی ، جبکہ بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے بجائے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب امداد کے حصول کے لیے مالیاتی اداروں کی شرط پر انگریزی کو بھی ذریعہ تعلیم بنا رہی ہے۔