21 جون ، 2013
اسلام آباد…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے اضافی جی ایس ٹی کے نفاذ کا فیصلہ غلط تھا،اسی لئے حکومت کو سرمنڈاتے ہی اولے پڑے۔جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف شیخ رشید احمد نے واک آوٴٹ کرتے ہوئے پارلے منٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوئی تیاری نہیں، بغیر ہوم ورک کے حکومت چلائی جارہی ہے، شیخ رشید نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ ملکی نظام چلانے کے لئے حکومت کو پتا ہی نہیں، مہنگائی زوروں پر ہے حکومت اسے عوام کا خیال ہی نہیں۔