21 جون ، 2013
کوئٹہ…الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے،پولنگ 18 جولائی کو ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27 اور 28 جون کوجمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان سے سینیٹ کی 2 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال یکم اور دو جولائی کو کی جائے گی۔امیدواروں کی حتمی فہرست 9 جولائی کو جاری کی جائیں گی۔یہ نشستیں میر لشکری رئیسانی اور مولانا محمد خان شیرانی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئیں تھیں۔