پاکستان
21 جون ، 2013

سینیٹ اجلاس : قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی فنانس بل پر تجاویز منظور

سینیٹ اجلاس : قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی فنانس بل پر تجاویز منظور

اسلام آباد…سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی فنانس بل پر تجاویز منظورکرلی ہیں۔ایوان بالا نے ایف بی آر کو بینک اکاونٹس تک رسائی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز کیا ہے کہ ٹیکس چور پکڑنے کے لیے اسٹیٹ بینک کو سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے خفیہ اکاونٹس تک رسائی دی جائے،جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تجاویز چیئرپرسن نسرین جلیل نے ایوان میں پیش کیں۔کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ انسداددہشت گردی اورسائبر سیکیورٹی کی حکمت عملیوں کے لیے بجٹ مختص کیا جائے۔ڈرون حملوں کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ قائم کرنے کے علاوہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے لیے بھاری رقم مختص کی جائے۔ زیادہ ٹیکس اداکرنیوالو ں کیلئے ایف بی آر پریویلیج کارڈ متعارف کرائے۔ایس آر او کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ زرعی پیداوار اور زرعی صنعت پر انکم ٹیکس لگانے کے ساتھ سمندرپارپاکستانیوں کو خصوصی پیکج دینے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ 1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔ سروسز پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی واپس لی جائے۔فاٹا اور خیبر پختوانخوا میں امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر صنعت کو فروغ دینے کیلئے ٹیکس میں خصوصی رعایت دی جائے۔ کمیٹی نے خوراک اور توانائی پر زیادہ سبسڈی دینے کی تجاویزبھی دی ہیں۔ تھری جی لائسنس کی نیلامی، کولیشن سپورٹ فنڈ اور اتصلات کی وصولی کو بجٹ میں شامل نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :