21 جون ، 2013
کوئٹہ …وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور بلوچستان شیعہ کانفرنس نے پشاورکے مسجد میں خودکش بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ عمل قرار دیا ہے۔وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پشاور کے مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش بم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں پشاور خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کی نیٹ ورک کو تھوڑنے میں موثر کردار ادا کرے۔