پاکستان
21 جون ، 2013

گوجرانوالہ : ملزم کو ہلاک کرنے والے لڑکے کو اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ سیشن عدالت کے باہر فائرنگ کرکے ہتھکڑیوں میں ملبوس ملزم کو ہلاک کرنے والے کمسن ملزم گوہر کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیکر کل دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،تھانہ سول لائن پولیس نے کمسن ملزم گوہر کو پہلے دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں پر وقت ختم ہونے کے باعث کمسن ملزم کوپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے استدعا کی کہ ملزم کو پسٹل کس نے دیا اور وہ پٹھان کون ہے۔ اس بارے تفتیش کرنا ہے، لہٰذا جسمانی ریمانڈ جاری کیا جاے جس پر عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ جاری کرتے ہوے حکم دیا کہ اسے کل دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہی پیش کیا جاے کیونکہ اسکے خلاف دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :