پاکستان
21 جون ، 2013

سرگودھا:عدالتی حکم پر 12افراد بازیاب،جبری مشقت لی جاتی تھی

سرگودھا…سرگودھا میں اینٹوں کے بھٹے پر قید ایک ہی خاندان کے 12افراد کو عدالت کے حکم پر بازیاب کرالیاگیا۔بازیاب ہونے والوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔ نواحی گاوں 95شمالی میں عدالت کے حکم پر پولیس نے ایک بھٹے پر چھاپہ مار کر بدقسمت خاندان کے 12افراد بازیاب کرائے ہیں جن میں 5خواتین کے علاوہ6ماہ کا شیرخوار بچہ بھی شامل تھا۔ان افراد سے نہ صرف زبردستی مشقت لی جاتی تھی بلکہ زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے بازیاب ہونے والے تمام افرادکو آزاد کر دینے کا حکم دیا اور پولیس کو حکم دیا کہ بازیابی کے بعد آزاد کئے گئے تمام افراد کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :