21 جون ، 2013
خیر پور : آپریشن کے بعد مغوی زمیندار بازیاب، 13ملزمان گرفتار
خیر پور…خیر پور کے علاقوں میں ڈاکووٴں کے خلاف سرچ آپریشن کر کے مغوی زمیندار کو بازیاب اور 13ملزمان کو گرفتار کرالیاگیا۔10روز قبل خیرپور کے علاقے حسین آباد سے مقامی زمیندار علی مراد لغاری کو ڈاکو اغوا کر کے لے گئے تھے۔خفیہ اطلاع پر پولیس نے کوٹ ڈیجی اور حسین آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ 12گھنٹے کے سرچ آپریشن میں زمیندار علی مراد لغاری کوبازیاب کرالیا گیا جبکہ 13ملزمان کے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔