12 مارچ ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ یونس حبیب کے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف مہران بنک سے رقم لینے کے الزاما ت من گھڑت اور جھوٹے ہیں،یونس حبیب صدر زرداری کے خاص آدمی اور کارندے ہیں اور وہ انہیں کی ایماء پر نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف الزامات لگارہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق سینٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ یونس حبیب عدالت میں ثبوت دینے کے بجائے میڈیاکے ذریعے الزامات لگا رہے ہیں،پوری قوم جانتی ہے یونس حبیب راتوں رات کیسے بینک کے مالک بنے،انھوں نے کہا کہ یونس حبیب کے الزاما ت میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔وہ قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے جھوٹ بولا جارہا تھا کہ نواز شریف نے پیسے لیے ہیں۔حالانکہ یہ سب کچھ جھوٹ اور بہتان ہیں اسکا کوئی ثبوت ہے۔