12 مارچ ، 2012
کابل …کابل میں امریکی سفارت خانے نے امریکی فوجی کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کے بعد مشرقی اورجنوبی افغانستان میں مقیم امریکی شہریوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ امریکی سفارت خانے نے افغانستان میں اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی اجتماعات سے دور رہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکی فوجی کی جانب سے قندہار میں افغان شہریوں کی ہلاکت پر امرکی مخالف جذبات اور مظاہروں کا خطرہ ہے۔سفارت خانے کے مطابق افغانستان میں امریکی شہری چوکس رہیں اور ایسے مقامات جہاں مغربی جمع ہوں جانے سے اجتناب کریں۔ ایساف کمانڈر جنرل جون ایلن نے بتایا ہے کہ افغان شہریوں کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما کو افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔