22 جون ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ چند روز میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ بھکر اور نور پورتھل ملک کے گرم ترین علاقے رہے جہاں درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک پہنچ گیا۔۔ نوکنڈی، ڈیرا غازی خان اور سبی میں 45 جبکہ جیکب آباد،رحیم یارخان اور منڈی بہاء الدین میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔