22 جون ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب60صد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 15 سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔