12 مارچ ، 2012
پشاور … بڈھ بیر خودکش حملے میں جاں بحق 12 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بڈھ بیر خود کش حملے میں 15 افراد لقمہ اجل بنے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا۔ نعشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جہاں سے ان کو آبائی علاقوں میں لے جایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں 12 افراد کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بڈھ بیر میں ادا کر دی گئی ہے ، اس موقع پر پورا علاقہ سوگوار جبکہ ہر انکھ اشک بار تھی۔ دھماکے میں 35 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔