دنیا
12 مارچ ، 2012

امریکی صدر اوباما اور وزیر دفاع پنیٹا کا افغان صدرکرزئی کو فون

 امریکی صدر اوباما اور وزیر دفاع پنیٹا کا افغان صدرکرزئی کو فون

کابل … امریکی صدر بارک اوباما اور وزیر دفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کو فون کرکے قندھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور ملوث فوجیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا یقین دلایا ہے۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری بیان کے مطابق صدر اوباما نے حامد کرزئی کو فون کیا اور سانحہ قندھار پر افغان عوام سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے بھی صدر کرزئی کو فون کیا اور انہیں یقین دلایا کہ واقعے کی بھرپور تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہو نے کہا کہ امریکی فوجی کا اس واقعے میں ملوث ہونا ان کے لئے صدمے اور افسوس کا سبب ہے۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگھ راسموسین نے بھی قندھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں 16 افغان شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :