پاکستان
23 جون ، 2013

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی،6ملزمان ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی کارروائی،6ملزمان ہلاک

ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں فرنٹئیر کور نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو ہلاک کردیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق سوئی کے علاقے مٹ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔ایف سی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور درنجن کے مقام پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے، اوران کے قبضے سے 13 رائفلز،دو کلاشنکوف اور تیس کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

مزید خبریں :