23 جون ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ،لاہور کے علاقے گرین ٹاوٴن میں مکان کی چھت کا لینٹر تبدیل کیا جارہا تھا ،اچانک لینٹر گرنے سے ایک مزدور حنیف مسیح ملبے تلے آ کر دم توڑ گیا ،ساتھی مزدور سلامت کو بھی زخم آئے ، ریسکیو ٹیموں نے لینٹر کے ملبے تلے سے نکال کر اسپتال پہنچایا ،ابتدائی علاج کے بعد اسے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ،پولیس نے واقعے کے بعد گھر کو سیل کر دیا ہے ، مالک مکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔