23 جون ، 2013
ملتان …ملتان میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی، ساس اور سالے کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملتان کے علاقہ جلیل آباد کی رہائشی خاتون عائشہ محمود کی شادی ڈیڑھ سال قبل آصف شہزاد سے ہوئی تھی لیکن شوہر کے کام کاج نہ کرنے پر عائشہ ناراض ہو کر واپس میکے آ گئی تھی۔ آج آصف شہزاد اپنے سسرال گیا اور چاقو کے وار کرکے اپنی بیوی کو زخمی کر دیا۔ روکنے پر ساس اور سالے پر بھی وار کر دیئے۔ تینوں زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔