پاکستان
23 جون ، 2013

کراچی:ایم پی اے ساجد قریشی اوربیٹے کے قتل کامقدمہ درج

کراچی:ایم پی اے ساجد قریشی اوربیٹے کے قتل کامقدمہ درج

کراچی… کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ نارتھ ناظم آبادتھانے میں درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے مقتول ایم پی اے ساجد قریشی اوران کے بیٹے وقاص قریشی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی زاہد قریشی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کو نارتھ ناظم آباد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد الہدیٰ سے باہرنکلتے ہوئے موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید خبریں :