پاکستان
23 جون ، 2013

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ

کوئتہ…بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام ف پر مشتمل حزب اختلاف کی جانب سے پہلے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیاگیا ،حکومتی اراکین کے منانے پر بائیکاٹ ختم کردیاگیا۔بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 20ارب 58کروڑ 30لاکھ روپے کے ضمنی مطالبات زر ایوان میں پیش کیے، جنہیں اتفاق رائے سے منظور کرلیاگیا،اس کے بعد بجٹ پر بحث کا آغاز ہوا تو قائد حزب اختلاف مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن وامان کا ہے، اس مد میں بجٹ میں 16ارب روپے مختص کرنا کم ہے۔ بعد میں قائد حزب اختلاف نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا اوردیگر اپوزیشن اراکین کے ہمراہ اجلاس سے واک آوٹ کرگئے تاہم صوبائی وزراء نواب محمد خان شاہوانی اور عبدالرحیم زیارتوال اور حزب اقتدار کے چند دیگر اراکین کے منانے پر بائیکاٹ ختم کردیا اور ایوان میں واپس آگئے،بعد میں اجلاس کل سوموار تک کے لئے ملتوی کردیاگیا۔

مزید خبریں :