پاکستان
23 جون ، 2013

گلگت بلتستان میں سیاحوں کا قتل،صدرنے رپورٹ طلب کرلی

گلگت بلتستان میں سیاحوں کا قتل،صدرنے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے24 گھنٹے میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاحوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرکے 24 گھنٹوں میں ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید خبریں :