پاکستان
23 جون ، 2013

قتل ہونے والے 6 کوہ پیماوٴں کی شناخت نہیں ہو سکی، چودھری نثار

قتل ہونے والے 6 کوہ پیماوٴں کی شناخت نہیں ہو سکی، چودھری نثار

اسلام آباد…وفاقی وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان واقعے میں جاں بحق ہونے والے چھ کوہ پیماوٴں کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ دو چینی، ایک نیپالی اور ایک چینی نژاد امریکی کی شناخت ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزراء ان کوہ پیماوٴں کی میتوں کے ساتھ ان کے وطن جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے یوکرائن اور چین کے سفیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے وہ شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ورثا کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا قتل ہونے چار سیاحوں کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ چھ کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے ،چوہدری نثار نے کہا کہ جن سیاحوں کی لاشوں کی شناخت ہونے والے سیاحوں میں دو چینی، ایک نیپالی اور ایک امریکی نژاد چینی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :