پاکستان
23 جون ، 2013

ساجد قریشی کا بیٹے سمیت قتل کیخلاف متحدہ کے ملک بھر میں مظاہرے

ساجد قریشی کا بیٹے سمیت قتل کیخلاف متحدہ کے ملک بھر میں مظاہرے

کراچی …کراچی میں متحدہ کے ایم پی اے ساجدقریشی اور اْن کے بیٹے کے قتل سمیت کارکنوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم کیوا یم کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔حیدرآباد میں پریس کلب کے سامنے ہوئے مظاہرے میں سندھ اسمبلی وحیدرآباد زون کے اراکین اورکارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ساجد قریشی سمیت ایم کیو ایم کے تین ایم پی ایز کو قتل کیا جاچکا ہے۔لیکن آج تک ایک بھی دہشت گردگرفتارنہیں ہوا۔مظاہرین نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل اور لاپتا کرائے جانے کے معاملے کاچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ بھی کیا۔ٹنڈوالٰہ یار میں کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کر تے ہوئے ایم پی اے ساجد قریشی اوران کے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔سکھر میں رکن صوبائی اسمبلی دیوان چند چاوٴلہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ نواب شاہ میں متحدہ کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے ٹائر جلائے اوردہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے،ایم کیو ایم لاڑکانہ زون کی جانب سے جناح باغ چوک پر احتجاج کیا گیا۔دادو میں کارکنان پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج رہے۔ مظاہرین نے نااہلی پرسندھ حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ملتان میں بھی ایم کیو ایم کے تحت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ڈبل پھاٹک چوک پر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مزید خبریں :