23 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم میاں نواز شریف نے گلگت میں دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں ، اپنے پیغام میں وزیراعظم میاں نواز شریف کاکہنا تھاکہ سیاحوں کے لیے ملک کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، اس کے علاوہ بھی ملک بھر کے سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے ،متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سیاحوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے ، حکومت غیر ملکی سیاحوں کو سیکیورٹی فراہم کرے ۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ گلگت میں سیاحوں کا قتل ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ واقعے کی مذمت کرنے والے دیگر رہنماوٴں میں جن میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ ، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید ، گورنر سندھ ڈآکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن شامل ہیں ۔