پاکستان
23 جون ، 2013

سندھ حکومت کاامن و امان کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کاامن و امان کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

کراچی…سندھ حکومت نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد امن و امان کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس سمیت دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی اور ایم کیو ایم کے رُکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے قتل سمیت دیگر کی ٹارگٹ کلنگ اور کریکر حملوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں امن و امان کے قیام کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان پر بھی غور کیا گیا۔ جس کے بعد سندھ وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی کے قتل پر جوائنٹ انویسٹی گے شن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرکے آل پارٹیز کانفرنس بنائی جائے گی۔ کانفرنس میں جو بھی تجاویزات پیش کی گئی سندھ گورنمنٹ اس پر عمل کریگی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایجنسیوں کی جانب سے بر وقت پیشگی اطلاعات کے باعث سینٹرل جیل پر کسی بھی ممکن بڑے حملے سے بچ گئے۔

مزید خبریں :