23 جون ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت مزار قائد کراچی پر شہداء کی یادکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پیس فار کراچی ، پیس فار پاکستان کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے تقریب کے آغاز سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے مزار قائدپر حاضری دی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس اور جے آئی ٹی کے فیصلوں سے زیادہ عمل درآمد کی ضرورت ہے، دہشت گردوں نے آکر ٹی وی پر اعتراف کیا ہے اس کے باوجود حکومت کوئی اقدامات نہیں کررہی۔شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، عہدیداروں اور کارکنوں سول سوسائٹی اور اداکاروں کی بھی بڑی تعداد شرکت کرہی ہے۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔جبکہ رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور دیگرجاں بحق کارکنان کی یاد میں مزار قائد کے سامنے شمعیں روشن کی جارہی ہیں۔