23 جون ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈرائیور کے تنخوا ہ مانگنے پر مالک کوغصہ آگیا۔ ڈرائیور کو ڈیرے پر باندھ لیا جان بخشی کروانے کے لئے آنے والے بردارنسبتی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایااور ڈاکو ظاہر کر کے پولیس کو حوالے کر دیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے محمد حامد کے مطابق اس کا بہنوئی حسین نامی شخص کے پاس ڈرائیورتھا جس نے اپنی تنخواہ مانگی تو مالک غصے میں آگیا اوراسے ڈیرے پر باندھ لیا جس کی جان بخشی کروانے کے لئے جب وہ وہاں پہنچا تو مالک نے اسے بھی باندھ لیا اورتشدد کا نشانہ بنایا ،جس کے بعد اُنہیں ڈاکو ظاہر کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد حامد کو جانے کی اجازت دے دی لیکن ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی جس پر متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔