پاکستان
23 جون ، 2013

غیرملکی کوہ پیماوٴں کا قتل ملکی سیاحت کیلئے تباہ کن ہوگا، ٹور آپریٹرز

غیرملکی کوہ پیماوٴں کا قتل ملکی سیاحت کیلئے تباہ کن ہوگا، ٹور آپریٹرز

اسلام آباد … پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے کہا ہے کہ نانگا پربت میں 10 غیر ملکی سیاحوں کا قتل سیاحت کی صنعت کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے صدر امجد ایوب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص خراب ہوا ہے اور اس سے ملک کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کاکہناتھا کہ دہشت گرد اب بھی اسی علاقے میں موجود ہوسکتے ہیں، حکومت علاقے کی فوری ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

مزید خبریں :