پاکستان
23 جون ، 2013

شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات: یوکرائننے انٹراجنسی رسپانس ٹیم قائم کردی

شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات: یوکرائننے انٹراجنسی رسپانس ٹیم قائم کردی

کراچی … محمد رفیق مانگٹ…یو کرائین کے خبررساں ادارے”یو این‘ کے مطابق یوکرائن کے وزیر اعظم مائیکولا ازارو Mykola Azarov نے کابینہ کے اجلاس میں انٹراجنسی رسپانس ٹیم قائم کرنے کا حکم دیا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعہ میں یوکرائن کے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گی اور سوگوار خاندانوں کی مدد کرے گی۔ یوکرائن کی حکومت اپنے شہریوں کی نعشوں کو لے جانے کے لئے نقل و حمل کا انتظام بھی کرے گی اور ان کے خاندانوں کو تمام ضروری مددفراہم کی جائے گی۔یوکرائن کی وزارت خارجہ نے رابطہ مرکز قائم کردیا ہے جو چوبیس گھنٹے ان لواحقین کو جامع امداد اور ان کو تمام معلومات فوری فراہم کرے گا۔ وزارت خارجہ کے حکام پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں اور معلومات حاصل کر رہے ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں نانگا پربت کے مقام پر گیارہ ہلاک سیاحوں میں سے پانچ کا تعلق یوکرائن سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرائن حکومت اور پاکستان میں یوکرائینی سفارت خانہ سانحے کے حالات و واقعات کی چھان بین کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہا ہے۔یوکرائن کے صدر وکٹر یانوکویچ نے سانحے میں ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے انہوں نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو تمام سفارتی مدد فراہم کی جائے اور مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچنے کے اقدامات اٹھائیں جائیں۔

مزید خبریں :