پاکستان
23 جون ، 2013

اُمید ہے پاکستان سیاحوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گا،یوکرائن

 اُمید ہے پاکستان سیاحوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گا،یوکرائن

اسلام آباد… پاکستان میں یوکرائن کے سفیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے قتل سے وہ شدید صدمے سے دوچار ہیں ، اُمید ہے پاکستان کی حکومت واقعہ کے زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی اسلام آباد کے پمز اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاحوں کے قتل سے انھیں اور یوکرائن عوام کو شدید صدمہ پہنچا ہے ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کے انجام تک پہنچائے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ۔

مزید خبریں :