پاکستان
24 جون ، 2013

دریائے کابل:وارسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے کابل:وارسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

پشاور…دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل کے مطابق دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر پا نی کا بہاو 55 ہزار کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 82 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔۔ فلڈ وراننگ سیل کے مطابق صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :