پاکستان
25 جون ، 2013

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس کھول دیا گیا

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس کھول دیا گیا

کوئٹہ…بلوچستان کا سب سے بڑا اسپتال بولان میڈیکل کمپلیکس آج سے کھول دیاگیا۔اسپتال کو پندرہ جون کے خودکش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کے بعد بند کردیا گیا تھا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس کے مطابق اسپتال کی 80 فیصد سروس بحال کر دی گئی ہے، بقیہ شعبے بھی مرمت کے بعد جلد کھول دیے جائیں گے۔پندرہ جون کو بی ایم سی کی بندش کے بعد اسپتال کے وہ تمام ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل اسٹاف جو صوبائی سنڈیمن اسپتال میں ڈیوٹیاں انجام دے رہے تھیان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض معمول کے مطابق سنبھال لیں۔

مزید خبریں :