پاکستان
25 جون ، 2013

مسلم لیگ ن کی حکومت فوج کی قربانیوں کی معترف ہے،رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ ن کی حکومت فوج کی قربانیوں کی معترف ہے،رانا ثناء اللہ

لاہور…پنجاب کے سینئروزیررانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت فوج کی قربانیوں کی معترف ہے،لیکن اقتدار کی ہوس میں مبتلا آمروں کو جواب دینا ہو گا،پرویز مشرف کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرار داد لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پرویز مشرف کے خلاف قرار داد پہلے آئے گی،اورصوبائی اسمبلیوں میں بعدمیں آئے گی،ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن اقتدار نہیں،اقدار کی سیاست کررہی ہے،پرویز مشرف کے حوالے سے نہ توکوئی دباوٴ ہے اور نہ برداشت کیاجائے گا،پنجاب کے سینئروزیر نے کہاکہ آئین توڑنے میں کون کون مشرف کے شریکِ جرم رہے،یہ بات تفتیش سے ہی ثابت ہو گی۔

مزید خبریں :