25 جون ، 2013
اسلام آباد…اسلام آبادہائی کورٹ نے پاسپورٹ لیمی نیشن پیپر کا ٹھیکہ درست قرار دیتے ہوئے فرانسیسی کمپنی کی درخواست مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، فرانسیسی کمپنی نے پاسپورٹ لیمی نیشن کا ٹھیکہ امریکی کمپنی کو دینے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا،فرانسیسی کمپنی نے موقف اپنایا تھا کہ ٹینڈر کے مطابق سیکورٹی فیچر شامل نہیں کیے گئے، جسٹس نور الحق قریشی نے امریکی کمپنی کے نمائندے سے سیکورٹی فیچر پر بریفنگ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔