پاکستان
25 جون ، 2013

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی پاکستان میں تیز بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی پاکستان میں تیز بارش کا امکان

اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 13، مظفر آباد 05 اور کوٹلی میں 03 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ دالبندین 46، بہاولنگر 45 نور پور تھل ، بنوں، بھکر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :