25 جون ، 2013
واشنگٹن …امریکا نے روس سے امریکی قومی سیکیورٹی ایجنسی کے راز افشا کرنے والے سابق اہلکار ایڈورڈاسنوڈن کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈین نے اپنے انکشافات سے امریکا کی ناک میں دم کررکھا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ اسنوڈن نے روس کا سفر کیا جبکہ روسی وزیرخارجہ نے اس بات کوماننے سے ہی انکارکردیاہے کہ اسنوڈن روس میں ہے،جس پر،امریکی وزیر خارجہ جان کیری یہ کہنے پرمجبورہوئے کہ اسنوڈن کے معاملے پر روس سے کشیدگی نہیں چاہتے امید ہے روس اسنوڈن کی حوالگی کے لیے انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔جبکہ روسی صدر پیوٹن کہتے ہیں کہ اسنوڈ ن ماسکو ائیرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا میں موجود ہے۔ امریکا سے ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں اور نہ ہی اسنوڈن روس کا مجرم ہے وہ اپنی مرضی کا مالک ہے جہاں جانا چاہے چلا جائے۔