پاکستان
26 جون ، 2013

قائد اعظم ریذیڈنسی پرحملہ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،ایس ایچ او معطل

قائد اعظم ریذیڈنسی پرحملہ،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،ایس ایچ او معطل

کوئٹہ…وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے کے دوران غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر سمیت ڈی پی او‘ ڈی ایس پی‘ ایس ایچ او اور قائد ریذیڈنسی کے دو گارڈز کو معطل کردیا ۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے قائد ریذیڈنسی پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر طاہر ندیم‘ ڈی پی او اصغر علی کو قائد ریذیڈنسی پر حملے پر غفلت برتنے پر معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایس ایچ او زیارت اور ڈی ایس پی زیارت کے علاوہ قائد ریذیڈنسی کے دو گارڈز کو بھی معطل کردیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ قومی اثاثوں کی حفاظت میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تاریخی اور قومی اثاثوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :