27 جون ، 2013
اسلام آباد…دیا میر نانگاپربت بیس کیمپ میں قتل کیے گئے دو چینی باشندوں کی لاشیں چین بھجوادی گئی ہیں۔ تمام سیاحوں کی لاشوں کو خصوصی اقدامات کے تحت محفوظ بنایاگیاہے۔دیا میر نانگاپربت بیس کیمپ میں قتل کیے گئے دس غیرملکی سیاحوں میں سے دو چینی باشندوں ینگ چین ہینگ اور جب راوڑی آن ہینگ کی لاشیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)اسلام آباد میں ان کے لواحقین اور چینی سفات خانے کے حکام کے حوالے کی گئیں ، بعدمیں یہ لاشیں نور خان ائیر بیس چکلالہ بھجوادی گئیں جہاں سے انہیں سی ون 30طیارے کے ذریعہ چین بھجوادیا گیا۔ترجمان پمز کاکہناہے کہ تمام سیاحوں کی لاشوں کو خصوصی اقدامات کے تحت محفوظ بنایاگیاہے۔ جو لاشیں ہمارے پاس موجود ہے اُن کی ان بامنگ کرائی گئی ہے۔ان بامنگ سے یہ کیمیکل پراسس ہوتا ہے جن میں ڈیڈ باڈی محفوظ رہتی ہے اگر ڈیلے بھی ہوتو ،وہ بھی کرالی ہے اور ایسے تابوت فراہم کئے ہیں جو کہ فلائیٹ کے دوران سیف رہیں اور لاشوں کو نقصان نہ پہنچے۔ چینی نژاد امریکی باشندے ہونگ لوچن کی میت بھی آج لواحقین کے حوالے کیے جانے کاامکان ہے۔امریکی سفارتخانے کے نمائندے ہمارے پاس آئے تھے اور اُنہوں نے بتایا کہ آج کسی وقت اس کو بھی شفٹ کروادیں گے۔قتل کیے گئے دیگر7 سیاحوں کی میتیں بھی جلد ان کے ملکوں کوبھجوادی جائیں گی۔