پاکستان
18 جنوری ، 2012

کراچی :سیاسی مذہبی جماعت سے وابستہ 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی … سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے گارڈن سے مذہبی سیاسی جماعت سے وابستہ 2 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق ملزمان کونبی بخش تھانہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کے نام عاصم بلا اور عرفان لڈو ہیں جن کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ فیاض خان نے بتایاکہ ملزمان کا تعلق ایک مذہبی سیاسی جماعت سے ہے جنہوں نے دوران تفتیش مخالف سیاسی جماعت کے 5 کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں :