12 مارچ ، 2012
اسلام آباد … میمو گیٹ کے اہم کردار امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے فون بلز کی تفصیلات عدالتی کمیشن میں جمع کرادی گئی ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے معاون وکیل ساجد تنولی نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ میمو گیٹ کی تحقیقات کرنیوالے عدالتی کمیشن میں حسین حقانی کے فون بلز عدالتی کمیشن میں جمع کرادیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فون بلز مئی 2011ء سے نومبر2011ء تک کی فون کالز پر مبنی ہیں۔ ساجد تنولی نے بتایا کہ فون بلز کے علاوہ منصور اعجاز کے پاکستان سے متعلق لکھے گئے 100 سے زیادہ آرٹیکلز بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ ساجد تنولی نے بتایا کہ فون بلز کی تفصیلات عدالتی کمیشن کی ہدایت پر جمع کرائی گئی ہیں۔