12 مارچ ، 2012
دبئی…آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیمی فائنل کی تحقیقات کاارادہ نہیں، میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبارکی رپورٹ بے بنیاد ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ ایسو سی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے ورلڈ کپ 2011کے سیمی فائنل کے بارے میں میچ فکسنگ سے متعلق برطانوی اخبارکی رپورٹ کو بے بنیادقرار دیتے ہو ئے کہا کہ آئی سی سی پاک بھارت سیمی فائنل کی تحقیقات کاارادہ نہیں رکھتی ۔تحقیقات نہ کرنے کا جواز دیتے ہو ئے لورگاٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے جس کی بنیادپرتحقیقات کی جائیں،لہٰذا آئی سی سی اس میچ کی تحقیقات کا ارادہ نہیں۔