دنیا
04 جولائی ، 2013

مرسی کی حکومت ختم، نامعلوم مقام پر منتقل ،عوام کے تحفظ کے لئے آئے،فوج

 مرسی کی حکومت ختم، نامعلوم مقام پر منتقل ،عوام کے تحفظ کے لئے آئے،فوج

قاہرہ…مصری فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔واضح رہے کہ موجودہ آرمی چیف جنھیں صدر مرسی نے منتخب کیا تھا انھوں نے صدر کا تختہ الٹ کر مرسی کی ایک سالہ حکومت ختم کردی ہے۔گو کہ صدر نے آخری وقت تک مزاحمت کی مگر وہ ناکام رہے۔دوسری جانب عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ مصری صدرمحمدمرسی کوفوج کی زیرنگرانی نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ مصری حکومت کے اعلیٰ رہنماوٴں کو بھی فوج نے گرفتار کرلیا۔دریں اثناء مصری آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم سیاست سے دوررہیں گے،ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ محمدمرسی عوام کی توقعات پوراکرنے میں ناکام رہے،مصر کے آئین کوعارضی طورپرمعطل کردیاگیا ہے،جبکہ ٹیکنوکریٹ پرمشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے،ٹیکنوکریٹ پرمشتمل کمیٹی آئین کاجائزہ لیگی،اخوان المسلمون کی اعلیٰ قیادت کو گرفتار کرلیا گیا،آئینی عدالت کے سربراہ کوعبوری حکومت کاسربراہ مقررکیا ہے،انھوں نے کہا کہ مصری عوام نے ہمیں سپورٹ کرنے اورتحفظ کیلیے بلوایاہے،فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اعلیٰ قیادت کوفوج نے گرفتار کرلیا۔

مزید خبریں :