پاکستان
12 مارچ ، 2012

رحمان ملک کی کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کی دعوت

رحمان ملک کی کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کی دعوت

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اہلسنت و الجماعت پر پابندی کی بات مصدقہ نہیں ہے، اس بارے میں ریکارڈ منگوالیا ہے، انہوں نے کالعدم جماعتوں کو قومی دھارے میں آنے کی دعوت دے دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ کچھ کالعدم تنظیموں کے رہنماوٴں نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہران بینک اسکینڈل کے کردار یونس حبیب کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی نے 1994ء میں بنایا تھا جس کا ریکارڈ موجود ہے، سپریم کورٹ نے بلایا تو تمام ثبوت پیش کردیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف انگلیاں ہلاتے رہتے ہیں، کسی دن ان کی انگلی اپنی آنکھ میں لگ گئی تو کہیں گے کہ زرداری نے لگائی ہے۔

مزید خبریں :