12 مارچ ، 2012
لندن … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم خرید و فروخت، لوٹ کھسوٹ اورپیسے کی سیاست کے خلاف ہے اوریہی اس کا سب سے بڑا جرم ہے۔ انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ صرف زبان سے انقلاب کی باتیں نہیں کرتے بلکہ ملک میں غریب و متوسط طبقہ کے انقلاب کیلئے عملاً جدوجہد کررہے ہیں۔ ایم کیوایم کسی ایک خاندان کی نہیں عوام کی جماعت ہے۔ عوام نے سمجھ لیاہے کہ ملک میں اگرکوئی جماعت تبدیلی لاسکتی ہے تووہ صرف ایم کیوایم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ کراچی کے بعد لاہورمیں آئندہ ماہ ہونے والاخواتین کاجلسہ بھی شاندارہوگا۔ الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی کوششوں سے بیرون لک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق مل گیاہے اوروہ اب انہیں انتخابات میں حصہ لینے کاحق دلوانے کیلئے کوشاں ہے۔