04 جولائی ، 2013
جوہر بارو … ہاکی ورلڈ لیگ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی، پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ایشیا کپ جیتنا ہوگا۔ پاکستان کو جنوبی کوریاکیخلاف 2 گول کی برتری حاصل تھی، لیکن پہلا ہاف ختم ہونے سے پہلے جنوبی کوریا نے ایک گول کردیا۔ دوسرے ہاف میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، ایک موقع پر اسکور 3-3 سے برابر تھا، لیکن کورین ٹیم برتری لے گئی، جسے گرین شرٹس برابر نہ کرسکے،یوں جنوبی کوریا نے میچ 4-3 سے جیت کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔