پاکستان
12 مارچ ، 2012

پاک ترک مثالی دوستی کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر استنبول قادر توپباش

پاک ترک مثالی دوستی کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر استنبول قادر توپباش

لاہور … لاہور کے تاریخی شالامار باغ میں استنبول کے مئیر قادر تاپباش اور ان کے وفد کے اعزاز میں شہریوں نے ظہرانے کا اہتمام کیا، معزز مہمان کا کہنا تھا کہ پاک ترک مثالی دوستی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ لاہور کے شالامار باغ میں ظہرانے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مئیر استنبول کی آمد پر بھنگڑے ڈال کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ گھوڑوں کا رقص بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکزبنا رہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہا ترک حکومت نے استنبول میں ترقی سے دنیا کو حیران کر دیا مگر پاکستان اس ترقی پر خوش ہے، سالڈ ویسٹ منصوبے سے لاہور صاف ستھر ا ملک بن جائے گا جس کیلئے شہریوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔ میئر استنبول نے اہلیان لاہورکی محبت کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے استنبول کے مئیر کو لاہور کی کنجی پیش کی ۔

مزید خبریں :