12 مارچ ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور امید ظاہر کی کہ نئے سینیٹرز جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری نے ایوان صدر میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹرز مفاہمتی پالیسی سے رہنمائی حاصل کریں گے اور جمہوریت و پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔ عشائیہ میں اعتزاز احسن، بابر اعوان، خالدہ پروین، عثمان سیف اللہ، عبدالحفیظ شیخ، رضا ربانی، مختیار احمد ڈامرہ سمیت دیگر سینیٹرز شریک ہوئے۔